ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کنٹراکٹر نے خود کشی کرلی

منگلورو میں کنٹراکٹر نے خود کشی کرلی

Thu, 08 Dec 2016 12:36:08    S.O. News Service

منگلورو 7؍دسمبر( ایس او نیوز) یہاں سے قریب کوڈیکال نامی مقام پر ایک زیرتعمیر عمارت میں کنٹراکٹر نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ ہلاک ہونے والے کنٹراکٹر کا نام و دیادھر شیٹھ (۴۲ سال) بتایا جاتا ہے۔

کہتے ہیں کہ ودیا دھر پیشے سے کنٹراکٹر تھا اور اس نے اسی بلڈنگ میں خود کشی کرلی ہے جس کی تعمیر وہ کررہاتھا۔اس عمارت کے مالک کے بھائی جئے پرکاش نے پھانسی کے پھندے سے لٹکتے ہوئے ودیا دھر کی لاش دیکھی تھی۔شبہ ہے کہ شاید مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے خود کشی کی ہے۔ اروا پولیس اسٹیشن میں خود کشی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: